تینوں بیٹوں کو گھر کے کاموں کا معاوضہ دیتی ہوں ، متھیرا کا انکشاف

image

پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنے تینوں بیٹوں کو گھر کے کاموں کا معاوضہ دینے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں متھیرا نے اپنے بیٹوں کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا رویہ بچوں کی شخصیت میں رچ بس جاتا ہے، یہ  رویہ صرف لڑکیوں ہی نہیں ، لڑکوں میں بھی  منتقل ہوتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوگئی

انہوں نے کہا کہ میرے 3 بیٹے ہیں، ایک بیٹا گھر میں برتن دھوتا ہے تو اس کو اس کام کیلئے ہر مہینے پیسے ملتے ہیں جو میری بہن دیتی ہے۔

متھیرا نے مزید بتایا کہ ایک بیٹا ناشتہ بناتا اور ایک گھر میں کیبنٹ صاف کرتا ہے تو اسے میں معاوضہ دیتی ہوں، جب بچوں کو ان کاموں کے پیسے ملتے ہیں تو انہیں ان کاموں کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts