محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی، طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق نو اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی، 9 سے 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

اسلام اباد، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال، تالہ گنگ، گجرات، جہلم میں جھگڑ چلنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختوان خواہ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام اباد، روالپنڈی، مشرقی پنجاب میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب انے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts