شاہین آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے معروف برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ لانچ کر دی۔

شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کرنیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نےاولڈ ٹریفورڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کو اولڈ ٹریفورڈ انتظامیہ نے آفیشل کٹ لانچ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں شاہین آفریدی کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کے دورے کی تصاویرجاری کیں اور ساتھ لکھا کہ ' شاہین زمین پر اتر چکا ہے'۔

تصاویر میں شاہین کو تاریخی اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ کی رونمائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس موقع پر قومی فاسٹ بولر نے نئی کٹ زیب تن بھی کی۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کی آفیشل کٹ لانچ کرنے والے پہلے مسلم اور پاکستانی ہیں۔

رواں سال کے شروع میں شاہین کی دبئی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولرکو اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی اور انہیں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جرسی بھی پیش کی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.