حملے کے خدشے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی واپسی، لندن سے کنسرٹ ٹور کا دوبارہ آغاز

image
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سخت سکیورٹی حصار میں اپنا کنسرٹ ٹور لندن سے دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہیں جو گزشتہ ہفتے حملے کے شبے کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے واقعات لندن کے ویبملی سٹیڈیم میں گلوکارہ کی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گے جہاں 90 ہزار شائقین کی آمد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکی پاپ سٹار کا گزشتہ ہفتے جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو ویانا میں کنسرٹ کا پروگرام تھا جسے بدھ کو دیر گئے سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں آج جمعرات کو ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کنسرٹ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سٹیڈیم میں داخلے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں جبکہ فینز کو صرف ایک بیگ ساتھ لانے کی اجازت ہو گی۔

کنسرٹ میں شرکت کے لیے شیشے یا سٹیل کے برتن، لیپ ٹاپ اور چھتریاں لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ویمبلی سٹیڈیم کی ویب سائٹ پر جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم کے باہر کسی کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سکیورٹی اہلکار وہاں سے ہٹا دیں گے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں میں ایک 18 سالہ عراقی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزارت داخلہ کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹر فرانز رُوف کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکام ممکنہ حملے کے بارے میں پہلے سے ہی خبردار تھے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ حملہ آور کا مقصد ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنا تھا۔

سال 2017 میں ٹیلر سوئیفٹ کے لاس ویگس میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران فائرنگ جبکہ مانچیسٹر کے آریانا گرانڈے کے کنسرٹ میں خودکش دھماکہ ہوا تھا۔

ٹیلر سوئیفٹ کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑا خوف کسی بھی حملے کے باعث شائقین کو خطرے میں ڈالنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.