جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: عمر ایوب

image

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، وہ برائے نام وزیر دفاع ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، وہ برائے نام وزیر دفاع ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts