انورٹر اور بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

image

ملک کے مخلتف شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے تاہم مارکیٹ میں انورٹر بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئے روز بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث ملک میں سولرکے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ نیٹ میٹر نگ بلنگ میکنزم ہے، جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

اس وقت مارکیٹ میں 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے تاہم 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.