پاپا 50 برس کے تھے تو میں پیدا ہوئی.. کومل عزیز نے مرحوم باپ سے جڑی یادیں شئیر کردیں

image

"میرے پاپا کی شادی بہت دیر سے ہوئی تھی. کیونکہ وہ دادی کی خدمت کررہے تھے. پھر جب دادی انتقال کرگئیں تو 45 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوئی. 5 برس بعد بہت منتوں مرادوں سے میری پیدائش ہوئی"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ کومل عزیز خان کا جنھوں حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اپنے مرحوم والد کے متعلق گفتگو کی.

@galaxylollywood Komal Aziz reminisces about her beloved father, sharing that he got married quite late in life and had her after 5 years of marriage when he was 50 years old, hence to him, she was always a miracle baby of sorts. She goes further to share an adorable little anecdote from her childhood to explain the depth of her father’s love for her ❤️ #KomalAziz #GalaxyLollywood #Foryou #fyp #TikTokPakistan #TikTok #Viral ♬ original sound - Galaxy Lollywood

کومل عزیز کا کہنا تھا کہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میرے والد اتنا خوش تھے کہ پاکستانی والد کیا ہوتے ہوں گے. ان کی تو جیسے دنیا ہی بدل گئی تھی۔ میں نے لڑکیوں سے سنا ہے کہ وہ والد سے ڈرتی ہیں لیکن مجھے اپنی ماں سے ڈر لگتا تھا ابا تو پتا تھا کہ ہر چیز میں بہت پیار کرنے والے ہیں۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کومل عزیز نے بچپن سے جڑا ایک واقعہ سنایا کہ ایک بار میری سالگرہ منائی جا رہی تھی تو میں نے کچن میں رکھے غبارے اٹھانا چاہے اور میرے اوپر گرم چائے گر گئی جس سے میں جل گئی.

امی نے پھر میرے کپڑے اتار کر ٹھنڈے پانی میں نہلایا اور ایئر کنڈیشنڈ کے سامنے بٹھا دیا لیکن میرے والد اس حال میں دیکھ کر بے ہوش ہوگئے.

کومل عزیز کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا انتقال 8 سال پہلے ہوچکا لیکن آج بھی وہ ان کے ساتھ ہیں. وہ اپنے والد سے انتہائی محبت اور انسیت رکھتی تھیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.