اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک ہوں گے

image

ٹیکنالوجی کمپنی اپیل ایک نئی ٹیکنالوجی کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دل کی دھڑکن سے فون کوان لاک کر سکیں گے۔

دل کی دھڑکن کی پیمائش کے لئے ای سی جی کا استعمال کرتے ہوئے یہ فیچر فنگر پرنٹ کی شناخت کی طرح بائیومیٹرک شناخت کا طریقہ پیش کرتا ہے۔

دل کی دھڑکن کی شناخت کا یہ فیچر جس کو ایپل واچ کے ساتھ کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، صارفین کو صرف دل کی دھڑکن کی مدد سے باآسانی اپنی ڈیوائسز ان لاک کرنے کے کی سہولت دے گا۔

اس اختراع کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ ڈیوائس کی سیکیورٹی ایک جہت کو مزید جدت بخشے کی۔ دل کی دھڑکن کی شناخت کا نیا طریقہ موجودہ فیس آئی ڈی اور فنگر پرنٹ سینسرز جیسے موجودہ سیکیورٹی فیچر کی تکمیل کرے گا۔

دل کی دھڑکن کے منفرد بائیومیٹرک فیچر کی مدد سے ایپل کا مقصد اپنے آلات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ایپل کی جانب سے فیچر کی ریلیز کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کمپنی فیچر کی درستگی اور اس کے قابل اعتماد ہونے کو یقینی بنانے کے لئے اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جانچنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد، توقع کی جارہی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ڈیوائس کی سیکیورٹی میں ایک اہم پیش رفت لائے گی، جس میں ہموار اور صارف دوست تجربہ پیش کرنے والے ایپل واچ کے ساتھ ہموار انضمام ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.