حافظ قرآن ہوں اسی لئے والد نے شوبز میں آنے سے منع کردیا تھا، لائبہ خان

image

اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔

اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں حافظ قرآن ہوں، 7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر حفظ شروع کیا تھا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کرلیا۔

جنید خان کا شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

شوبز میں آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے بعد میں اپنی امی کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی۔

اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے ایکٹنگ کی آفر کی تھی جس پر میں نے پہلے انکار کردیا تھا لیکن پھر حامی بھرلی اسی دوران میں نے ایکٹنگ شروع کی اور پھر انٹر کرلیا۔

مشکل وقت میں اللہ کے سوا کوئی ساتھ نہیں دیتا، عنبر خان

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ چونکہ حافظ قرآن ہوں یہی وجہ ہے کہ شوبز کے آغاز میں والد کو ڈراموں میں آنا پسند نہیں تھا، والد بات نہیں کرتے تھے اور غصے میں رہتے تھے حتی کہ ڈرامے بھی نہیں دیکھتے تھے۔

بابا کا کہنا تھا کہ میں نے چونکہ حفظ کیا ہے اس لیے مجھے شوبز میں نہیں آنا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے دادا کو بھی ایکٹنگ کرنا نہیں پسند تھا لیکن والدہ کی سپورٹ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.