پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز 448 پر ڈکلیئر، سعود اور رضوان کی سنچریاں

image

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

محمد رضوان اور سعود شکیل نے پانچویں وکٹ پر 240 رنز کی شراکت بنائی، سعود شکیل 141 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں مہدی حسن میراز نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد 16 رنز بنانے والے سلمان علی آغا نے محمد رضوان کا ساتھ دیا، دونوں کے درمیان 44 رنز کی پارٹنر شپ بنی، سلمان کو شکیب الحسن نے میدان بدر کیا۔

اس کے بعد پاکستان کی کوئی وکٹ نہ گری، محمد رضوان 171 اور شاہین شاہ آفریدی 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے واپس پویلین آئے۔

بنگلادیش کی جانب سے شرف الاسلام اور حسن محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان شان مسعود 6 رنز، بابر اعظم صفر، عبداللہ شفیق 2 اور صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.