پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں

image

نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

جمعے کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے کوارٹر کے 10 ویں منٹ میں فرانس نے گول کر کے پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

تیسرے کوارٹر کے پانچویں منٹ پر فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی تاہم تین منٹ بعد رانا وحید اشرف نے جوابی گول کر کے میچ میں پاکستان کے لیے پہلا سکور کیا۔

بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12 ویں منٹ میں پینلٹی پر خان سفیان اور 13 ویں منٹ پر رانا وحید نے دوسرا اور تیسرا گول سکور کر کے میچ میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی تاہم چوتھے کوارٹر کے اختتامی لمحات پر فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔

Pakistan are in the final of Nations Cup .

A dramatic 3-2 penalty shootout win sealed the deal for Green Shirts.

They will face New Zealand or Korea in the final.#FIHNationsCup | #Hockey | #GreenTeam | #OurGameOurPassion | #KhelKaJunoon pic.twitter.com/smq5FNTzRs

— Green Team (@GreenTeam1992) June 20, 2025

دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

فرانس کی عالمی درجہ بندی میں نویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں دو درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13 واں نمبر ہے۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئ ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لیے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم  فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، امید ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.