ٹک ٹاک پرعائد پابندی ہٹا دی گئی

image

نیپالی وزیر اعظم کھڈگا پرساد شرما اولی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند ہفتوں بعد ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کی گزشتہ حکومت نے سماجی ہم آہنگی کے خدشات کے پیشِ نظر سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی تھی۔ نیپالی مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر پرتھوی سبا گرونگ نے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مذکورہ اعلان گزشتہ ماہ حلف اُٹھانے والے نئے وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے۔

نیپالی وزیرِ اعظم نے ہدایت جاری کی تھی کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔

ادھر ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے نیپالی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.