خبردار! یہ حروف فون پر ٹائپ نہ کریں، موبائل خراب ہو جائے گا

image

اگر آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں یہ تو یہ خبر آپ کیلیے ہے۔ جس میں آگاہ کیا جا رہا ہے کہ کیسے ایک نیا سافٹ ویئر ’بگ‘ (bug) آپ کی ڈیوائس کو کریش کر سکتا ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق iOS میں ایک ایسا بگ سامنے آیا ہے جس میں صرف یہ 4 حروف ("”::) ٹائپ کرنے سے آپ کا موبائل فون ناکارہ ہو سکتا ہے۔

مذکورہ 4 حروف سیٹنگز ایپ کی سرچ بار میں ٹائپ کرنے پر اسپرنگ بورڈ کرش کر دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ اپنی ہوم اسکرین پر دائیں طرف سوائپ کرتے ہیں اور انہیں ایپ لائبریری سرچ بار میں ٹائپ کرتے ہیں تو بھی ڈیوائس متاثر ہوگی۔

بگ کو ٹرگر کرنے سے بھی اسپرنگ بورڈ کریش ہو جاتا ہے، اور پھر آپ کی لاک اسکرین پر دوبارہ لوڈ ہوتا ہے۔ ایک ٹیسٹ کے دوران بگ نے اسکرین کو ایک سیکنڈ کیلیے سیاہ بھی کیا۔

ریان سٹورٹز، جو آئی او ایس سکیورٹی سے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہیں، نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بگ سکیورٹی کیلیے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔

بگ سے متعلق ایپل کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کمپنی نے اپنے آئی فون صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.