ایپل صارفین کیلئے خوشخبری، ایئرپوڈز کے دو نئے ورژن متعارف

image

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس سال کے آخر تک ایئرپوڈز کے دو نئے ورژن متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ نئے ایئر پوڈز، ایئرپوڈز 3 کے ساتھ ایئر پوڈز 2 کی جگہ بھی لیں گے۔

بلومبرگ کے مارک گرمین کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ایک نیا ایئر پوڈز 4 جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو کم اور زیادہ قیمت والے ورژن میں متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ ایئرپوڈز، ایئر پوڈز پرو 2 کے برابر کے ہوں گے، جو ایپل کے ایئر بڈز رینج میں سب سے اعلیٰ ہیں۔

ان ایئر پوڈز کو گزشتہ ستمبر میں ہی اپ ڈیٹ کیا گیا تھا حالانکہ انہیں اسی وقت اعلان کردہ آئی فون سے میچ کرنے کے لئے لائٹننگ کے بجائے صرف ایک نئی یو ایس بی-سی چارجنگ سلاٹ فراہم کی گئی تھی۔

ایئرپوڈز 3 سال 2021 کے آخر سے مارکیٹ میں ہیں۔ ان کے پاس ایک ڈیزائن ہے جو ایئرپوڈز پرو سے مشابہت رکھتا ہے ، اور اس میں اپیشل آڈیو جیسی کچھ اعلی درجے کی خصوصیات شامل ہیں ، تاہم، ان میں نوائز کینسیلیشن کا فیچر نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.