راولپنڈی ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی برتری، مشفق الرحیم کے شاندار 191 رنز

image

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پہلی اننگز پاکستان پر برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے اور بنگلا دیش نے سات وکٹوں کے نقصان پر 528 رنز بنائے ہیں، اس طرح اب بنگلا دیش کو 80رنز کی برتری حاصل ہے اور بیٹنگ ابھی جاری ہے۔

ایک میچ میں تین سپر اوور، ٹی ٹوئنٹی میں انوکھا ریکارڈ بن گیا

پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

مشفق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، وہ 191 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،  مہدی حسن مراز 64 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، مشفق الرحیم کے آئوٹ ہونے کے بعد حسن محمد مہدی حسن مرزا کا ساتھ دینے کے لیے آئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.