گلگت بلتستان: پاک فوج نے 20 ہزار فٹ بلندی پر پھنسے 7 کوہ پیماؤں کو بچا لیا

image

پاک فوج نے گلگت بلتستان میں پھنسے غیر ملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کو بچانے کے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

گلگت بلتستان میں روس کے 3 اور پاکستان کے 4 کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سیکنس یا بلندی پر پھنس گئے تھے، جس پر پاک فوج سے ریسکیو کی اپیل کی گئی تھی۔

پاک فوج نے 20ہزار100 فٹ کی بلندی پر کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیوکیا، جس پر کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ مہینے بھی گلگت بلتستان میں سنو بلینڈنس کا شکار ہونے والے 4 پاکستانی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts