اسپیس اسٹیشن میں پھنسے خلاباز کب واپس آئیں گے؟ ناسا نے بتا دیا

image

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ بوئنگ اسٹار لائنر کے عملے کے ارکان بوچ ویلمور اور سنی ولیمز، جو جون سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں، فروری سے پہلے دنیا میں واپس نہیں آسکیں گے۔

اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ آیا انہیں اپنے خراب شدہ اسٹار لائنر کرافٹ پر سوار ہو کر زمین پر واپس آنے کی اجازت دی جائے یا فروری میں زمین پر واپس آنے والے اسپیس ایکس کریو 9 ڈریگن مشن کی تکمیل تک انتظار کیا جائے، ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا کہ ایجنسی نے حفاظتی وجوہات کی بناء پر بعد والے آپشن کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر میں ایک ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بوچ ویلمور اور سنی اگلے فروری میں کریو 9 کے ساتھ زمین پر واپس آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملے کی واپسی کے ساتھ ہی خراب شدہ اسٹار لائنر کیپسول، جو فی الحال آئی ایس ایس میں بند پڑی ہے، بغیر پائلٹ کے زمین پر واپس لائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.