"گھر آ کر مجھے مارنے لگا جب میں نے پوچھا کیوں مار رہے ہو تو بولا آپ نے میرے پاپا کو مارا ہے"
یہ کہنا ہے بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کا جنھوں نے گھریلو پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ”دبنگ“ کا ایک قصہ سنایا.
سلمان خان کا کہنا ہے کہ دراصل فلم میں ایسے سین تھے جس میں ارباز کی پٹائی کرتا ہوں تو وہ مناظر ننھے ارہان سے برداشت نہیں ہوئے اس وقت وہ بہت چھوٹا تھا. اور گھر پہنچ کر اُس نے مجھے مارنا شروع کردیا تھا۔
بعد میں پھر میں نے اور ارباز نے یہ سین گھر میں کرکے ارہان کو دکھایا تاکہ اس کی سمجھ میں آئے کہ جو کچھ اس نے اسکرین پر دیکھا تھا وہ محض جھوٹ تھا۔