اداکار و میزبان فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثناء کے ہمراہ اکثر وبیشتر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں اپنی شادی کی سالگرہ پر انہوں نے بیگم کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، "14 سال کی یادیں، ہنسی اور آنسو، میں آپ کے ساتھ گزارے ان لمحات کے لیے بہت شکر گزار ہوں، سالگرہ مبارک ہو ثناء جی۔"
اس پوسٹ پر جہاں صارفین کی جانب سے نیک تمناؤ کا اظہار کیا جارہا تھا وہیں دوسری طرف ایک خاتون صارف نے ثناء فیصل سے ان کے اور فیصل قریشی کے درمیان عمر کے فرق کا پوچھ لیا، جو ان کو زرا اچھا نہیں لگا اور صارف کو کھری کھری سنا دی۔
خاتون نے پوچھا کہ، آپ فیصل بھائی سے کتنی بڑی ہیں؟
جس کے جواب میں ثناء نے کہا، "میں فیصل سے 10 سے 12 سال بڑی ہوں، امید ہے اب آپ کے جلتے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہو گی۔"
دیکھتے ہی دیکھتے ثناء فیصل کا یہ جواب وائرل ہو گیا جسے ، مختلف سوشل پیجز پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔