اب ای میلز پرواٹس ایپ میسجز کی طرح ریپلائی کرنا ممکن

image

گوگل کی مقبول ترین سروس جی میل اب کسی حد تک واٹس ایپ کی طرح محسوس ہونے لگے گی۔

جی ہاں گوگل کی جانب سے جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نیا چیٹ اسٹائل ریسپانس انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گوگل کے اس نئے ریپلائی باکس کی آزمائش نومبر 2023 سے کی جا رہی تھی اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ نیا فیچر جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے جی میل کی ای میلز پر ریپلائی کرنے کا تجربہ کسی میسجنگ ایپ جیسا ہو جائے گا۔

ابھی جی میل پر جب کسی ای میل پر ریپلائی کیا جاتا ہے تو ایک نئی ریپلائی ونڈو اوپن ہوتی ہے جس میں اوپر موجود تفصیلات ٹکڑوں میں نظر آتی ہیں۔

مگر اس نئے فیچر سے جب آپ ریپلائی بٹن پر کلک کریں گے تو اوپر موجود ای میل واٹس ایپ میسج پر ریپلائی کی طرح نظر آئے گی۔

اس سے ای میل پر موجود پیغام کو پڑھ کر اس پر جواب دینے میں مدد ملے گی اور یہ یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ ای میل میں کیا لکھا تھا۔

اس طرح کا ڈیزائن اب تک میسجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ میں ہی نظر آتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.