ہمایوں سعید کسی کو آگے نہیں بڑھنے دیتے.. فردوس جمال کی تنقید کا ہمایوں نے کیا کرارا جواب دیا؟

image

"جو میزبان متنازعہ سوالات پوچھنا پسند کرتے ہیں۔ میں ہمایوں سعید سے محبت کرتا ہوں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار ہیں۔ لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال کے اداکار ہیں۔ کیا اس عمر میں انہیں شو پر بلا کے خاص اسی قسم کے سوال پوچھنا غلط نہیں ہے؟ ان سے صرف ایک ہی بار اسٹیمپ پیپر پر لکھوالیں کہ وہ ماہرہ اور ہمایوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور بخش دیں“

یہ کہنا ہے اداکار یاسر حسین کا جنھوں نے گزشتہ روز ؛انسٹاگرام پر فردوس جمال کے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے خلاف بیانات پر اسٹوری شئیر کی

واضح رہے کہ چند دن پہلے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے.

ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ کی عمر کے حوالے سے اپنے خیالات پر قائم ہیں جبکہ ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو اچھا اداکار نہیں مانتے. انڈسٹری میں اُن سےزیادہ باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے یں، وہ کسی داکار کو آگے نہیں آنے دیتے.

یاسر حسین کی اسٹوری کو ہمایوں سعید نے بھی دوبارہ شیئر کیا اور کیپشن لکھا کہ ہاں، یہ پیغام تمام میزبانوں کے لئےہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.