ایپل نے آئی فون 16 لانچ کرنے کی تاریخ بدل دی.. نئی تاریخ کیا ہے؟

image

دنیا بھر میں مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے نئے آئی فون ڈیوائسز اور ایپل واچ کی لانچنگ تاریخ میں ردو بدل کیا ہے. ایپل کا کہنا ہے کہ نئی جنریشن کی فلیگ شپ ڈیوائس کی رونمائی کی تقریب کیلیفورنیا میں قائم ہیڈ کوارٹرز میں 9 ستمبر کو منعقد کی جائے گی.

پاکستانی وقت کے مطابق لانچنگ تقریب کتنے بجے ہوگی؟

’ایپل ایونٹ‘ 9 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے منعقد ہوگا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ تقریب رات 10 بجے شروع ہوگی۔

رونمائی کی تقریب براہ راست دیکھی جاسکتی ہے

یہ تقریب براہ راست ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی اور ایپل کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جا سکے گی۔

پہلے لانچنگ تاریخ کیا تھی؟

واضح رہے کہ اس سے پہلے آئی فون 16 کی لانچنگ ڈیٹ 10 ستمبر بتائی گئی تھی.

ایپنل کی کون کون سی نئی ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی؟

البتہ اب 9 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے جائیں گے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.