اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

image

اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، ملتان اور سرگودھا سمیت ملک شہروں میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی عوام نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد مختلف شہروں میں عوام دفاتر اور اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts