نوجوان 25 ہزار ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا ہے

image

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، خواہشمند نوجوانوں کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے، جس میں 25ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نواجونوں کے روشن مستقبل کے لئے متحرک ہیں ، پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25ہزار ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے، پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر حد18سے 25برس ہے، منتخب انٹرنی کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے خواہمشند نواجوان cmip.punjab.gp.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں ،روشن مستقبل منتظر ہے، حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پرگامزن کرنا چاہتی ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts