مفت سولر سسٹم، عوام کے لئے بڑی خوشخبری

image

گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ چند ہفتے میں سہولت مفت ہوگی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے.

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو آج سولر ہوم سسٹم فراہمی کی منصوبے کا افتتاح کریں گے، آئندہ چند ہفتے میں 2 لاکھ غریب گھرانوں میں شمسی بجلی کی سہولت مفت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر ہوم سسٹم منصوبہ 26 لاکھ خاندانوں کی زندگیاں منورکرنےکا منصوبہ ہے، سندھ حکومت نے اس منصوبے کیلئے 25 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہے، منصوبے کا آغاز وزیراعلیٰ مراد شاہ ،وزیر توانائی ناصر شاہ کی کاوشوں ک انتیجہ ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts