میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان، تاریخ بھی سامنے آگئی

image

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق امتحان ملک بھرکے30 مقامات پرہوگا،ایم ڈی کیٹ کیلئے دبئی اور ریاض میں بھی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

صدر پی ایم ڈی سی کا کہنا ہےکہ تازہ ترین معلومات سرکاری ویب سائٹ دیکھیں،ایم ڈی کیٹ کی ذمہ داری مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کو سونپی دی،پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو ذمہ داری مل گئی۔

سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز امتحان کے لئے نامزد کیا گیا،خیبرپختونخوا کیلئے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور امتحان لے گی۔

بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کو ذمہ داری مل گئی،شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیسٹ منعقد کرے گی،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے طلباء کا امتحان لے گی۔

ایم ڈی کیٹ کے لیےکل ایک لاکھ 74 ہزار 744 درخواستیں موصول ہوئیں،جانچ پڑتال کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار درخواستوں کو منظور کیا گیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts