عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہو گئی: بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہو گئی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات پر مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔

نجی ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کے لیے ڈمبل بھی چاہئیں، ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کروائی جا رہی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات پر مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے طبی ماہرین نے بھی معائنہ کیا تھا اور عمران خان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts