ریاضی میں کمزور طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

image

مصنوعی ذہانت آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے کئی شعبوں میں اپنا اہم کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔

خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی آنے سے طالب علموں کی کافی مشکلات آسان ہوئی ہیں۔ اب اوپن اے آئی کی جانب سے ایک اور شاندار ٹول پر کام کیا جا رہا ہے جو ریاضی میں کمزور طلبا کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کا ’اسٹرابیری‘ نامی ٹول آنے والا ہے جو اپنی حیرت انگیز خصوصیات سے فیلڈ میں ہر چیز کو بدل سکتا ہے۔

یہ ٹول ریاضی کے پیچیدہ سوالات کو آسانی سے حل کرے گا، جو پہلے کبھی سافٹ وئیرز پر بھی حل نہ ہوئے ہوں۔

صرف ریاضی ہی نہیں بلکہ اے آئی اسٹرابیری ٹول اعلیٰ سطحی کام جیسے مارکیٹوں کی حکمت عملی کو ڈیزائن کرنا اور مشکل الفاظ کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گا۔

چند ہفتے قبل اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے سوشل میڈیا پر اسٹرابیری کی تصاویر پوسٹ کرکے ایک نئی ٹیکنالوجی کا مارکیٹ میں آنے کا عندیہ دیا تھا جسے دیکھ کر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔

اسٹرابیری اے آئی ٹول کی ممکنہ تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ یہ ٹول رواں سال کے اختتام میں متعارف کرا دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.