گوگل میپس میں بڑی تبدیلی، صارفین حیران

image

کیا آپ کو گوگل میپس پہلے کے مقابلے میں مختلف محسوس ہو رہا ہے؟ اگر ہاں ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا۔

گوگل نے خاموشی سے میپس میں ہوٹلوں، ساحلوں اور دیگر اہم مقامات کو ہائی لائٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی پنز (pins) کو ری ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

بظاہر تو یہ تبدیلی معمولی ہے مگر اس سے گوگل میپس کا ڈیزائن کافی حد تک تبدیل محسوس ہونے لگا ہے۔

اس سے قبل گوگل میپس میں ایک لمبی اور تنگ سوئی جیسی پن کو استعمال کیا جاتا تھا۔

مگر اب پنز کا حجم چھوٹا کیا جا رہا ہے جبکہ ان کا نچلا حصہ موٹے گول پوائنٹ جیسا ہوگا۔

ہر پن کے نچلے گول حصے میں سفید جبکہ اوپر کے حصے میں دیگر رنگ استعمال کیے جائیں گے۔

مثال کے طور پر میوزیمز کے لیے اب جامنی یا ہوٹلوں کے لیے نارنجی رنگ کی پنز استعمال کی جائیں گی۔

اس نئے ڈیزائن سے گوگل میپس کی اسکرین پر زیادہ پنز کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

گوگل میپس کے اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن کے صارفین کے لیے اس ڈیزائن کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ گوگل کی جانب سے میپس میں متعارف کرائے جانے والی واحد تبدیلی نہیں۔

حالیہ ہفتوں میں گوگل کی اس مقبول سروس میں کافی نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جولائی 2024 کے اختتام پر گوگل میپس کی موبائل ایپ کا ڈیزائن بھی تبدیل کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.