5 دن میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

image

خلیج بنگال سے اٹھنے والے مون سون سسٹم کے زیراثر5 روز کے دوران (منگل تاہفتہ) کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226ملی میٹر (9انچ کے لگ بھگ) ریکارڈ ہوئی، پورے ماہ اگست میں بھی سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 385ملی میٹر (15انچ سےزائد) ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 سے 31اگست تک بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 5روز کے دوران سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226 ملی میٹرہوئی، اس دوران گلشن حدید میں 175، قائد آباد میں 161 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 تا 31 اگست تک ناظم آباد میں 122، کیماڑی میں 105، کورنگی اور نارتھ کراچی میں 100 ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی جبکہ فیصل بیس پر 95 ملی میٹر، اولڈائیرپورٹ پر 77.5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 تا31 اگست تک گلشن معمار میں 75.6، جناح ٹرمینل میں 75ملی میٹر، مسروربیس میں 62.5، بن قاسم میں 56.3 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 44.3، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔

5روزکے دوران سب سے کم بارش صدر میں 37 اورگڈاپ میں 30 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے اور طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts