واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اے آئی وائس چیٹ بوٹ متعارف

image

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے اپنے میٹا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کو بہتر کرنے پر کام جاری ہے۔

خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی اے آئی چیٹ بوٹ میں وائس چیٹنگ کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین لکھنے کے بجائے بول کر اے آئی سے مدد حاصل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش پر کام شروع کردیا گیا، اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فیچر کے تحت صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ آپشن فراہم کرے گا کہ وہ چاہیں تو وائس چیٹ کریں، چاہیں تو پہلے کی طرح ٹیکسٹ چیٹ کریں۔

فیچر کے تحت اے آئی چیٹ بوٹ بھی وائس کے طور پر جواب دے گا، تاہم اگر اسے ہدایات کی جائیں کہ وہ اس کا تحریری جواب فراہم کرے تو وہ مطلوبہ معلومات ٹیکسٹ میں فراہم کرے گا۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ پر ایک ایسے وائس فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین بڑے آڈیو میسیج کو اے آئی کو بھیج کر اس کا ٹیکسٹ حاصل کر سکیں گے۔

یعنی صارفین وائس میسیج کو اے آئی چیٹ میں بھیج کر اس کا فوری طور پر تحریری جواب حاصل کریں گے اور دونوں فیچرز کی آزمائش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.