آغا سلمان کا بابراعظم سے متعلق اہم بیان

image

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی حمایت میں آگئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بابراعظم مسلسل 15ویں ٹیسٹ اننگز میں 50 کا عندسہ عبور کرنے سے قاصر رہے اور محض 37 کے انفرادی اسکور پر شکیب الحسن کا شکار بنے جبکہ قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف پہلی اننگز میں محض 274 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے آغا سلمان نے کہا کہ بابراعظم ایک عالمی معیار کے کرکٹر ہیں، ہر بلےباز پر ایسا وقت آتا ہے تاہم انکے علاوہ بھی ٹیم میں 10 دیگر کرکٹرز بھی موجود ہیں جنہیں پرفارم کرنا ہوگا۔

دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان 10 رنز بنالیے تھے تاہم قومی ٹیم 4 کیچز گرائے جانے کے باوجود محض 274 رنز کا ہندسہ ہی بورڈ پر سجاسکی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.