جنید خان نے قومی بولرزکی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

image

پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر جنید خان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں جنید خان کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار بولنگ سائیڈ کے پاس پیس موجود نہیں، 26 پر 6 آؤٹ تھے، 262 پر آل آؤٹ کیا۔

جنید خان نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ کیا یہ پرفارمنس اچھی ہے یا بری؟

راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے ہیں۔

خیال رہےکہ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 14 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد بنگلادیش کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور صرف 26 کے مجموعی اسکور پر اس کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں تاہم اس کے بعد مہدی حسن اور لٹن داس وکٹ پر کھڑے ہوگئے اور 165 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سہارا دیا۔

مہدی حسن 191 کے مجموعی اسکور پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے تسکین احمد ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر مہمان ٹیم کا مجموعی اسکور 193 رنز تھا۔

اس موقع پر حسن محمود اور لٹن داس نے 69 رنز کی شراکت سے ٹیم کو مزید سہارا دیا۔ لٹن داس 138 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 262 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جب کہ اگلے آنے والے بلے باز ناہید رانا 2 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.