شادی سیاستدان یا اداکار سے؟ بدنام اتنا کر رکھا ہے ہونے ہی نہیں دیتے، کنگنا رناوت

image

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اتنا بدنام کر رکھا ہے کہ وہ ان کی شادی ہونے ہی نہیں دیتے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب ایک مرتبہ وہ اپنے تعلق کو آگے بڑھانے لگی تھیں تو کسی مقدمے میں پولیس نے طلب کر لیا اور یہ جاننے پر ان کا ہونے والا سسرال بھاگ گیا۔

سامعین میں سے کسی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ سیاستدان سے شادی کرنا چاہیں گی یا اداکار سے، جس پر کنگنا نے جواب دیا، ’کیا کہوں میں اب اس بارے میں؟ دیکھیں میری شادی کو لے کر بہت اچھا خیال ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر ایک کو ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’مجھے لگتا ہے بچے ہونے چاہیے، لیکن اب لوگوں نے اتنا بدنام کر رکھا ہے۔ میری شادی نہیں ہونے دیتے ہیں۔‘

’عدالت کے کیسز اتنے آ جاتے ہیں، جب بھی کسی کے ساتھ میری بات بننی شروع ہوتی ہے تو پولیس گھر پر آ جاتی ہے۔ اٹھا کر لے جاتی ہے۔ پیش ہونے کا حکم آ جاتا ہے۔‘

کنگنا رناوت نے ایک قصہ سنایا کہ ایک مرتبہ ہونے والے سسرالی ان کے گھر پر ملنے آئے تھے کہ پیش ہونے کا حکم آ گیا اور وہ وہیں سے بھاگ گئے۔

’یہ بھی ایک سائیڈ افیکٹ ہے۔ میں مذاق نہیں کر رہی ہوں۔‘

کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم میں انوپم کھیر، ماہیما چودھری، ملند سونم اور دیگر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم اندرا گاندھی کے اس دور پر فلمائی گئی ہے جب انہوں نے سنہ 1975 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

کنگنا رناوت نے اپنے آبائی علاقے منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts