یوگراج سنگھ کے والد نے بیٹے کے کیریئر تباہ کرنے کا زمہ دار کسے قرار دیا؟

image

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایم ایس دھونی پر پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کروں گا، وہ ایک بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔

یوگراج سنگھ کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھونی کو شیشے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے، اب سب کچھ سامنے آرہا ہے، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں دو چیزیں نہیں کیں، جس نے کوئی کام غلط کیا ہو اسے کبھی معاف نہیں کیا اور دوسرا کبھی گلے نہیں لگایا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا چار پانچ سال مزید کھیل سکتا تھا، گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کہہ چکے ہیں کوئی دوسرا یوراج سنگھ نہیں ہو سکتا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ کینسر کے ساتھ کھیلنے پر بھارت کو میرے بیٹے کو بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ بھارت کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts