ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ، ’سب ٹھیک ہے‘؟

image

بالی وُڈ لی مشہور جوڑی ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں تھیں لیکن دبئی ائر پورٹ سے موصول ہونے والی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسے لگتا ہے جیسے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹھیک اُس وقت جب ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں دونوں ابھیشیک بچن اور  ایشویہ رائے دبئی کے ائر پورٹ میں ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا خاندان یعنی کہ ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے اور آردیہ ایک ساتھ ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائرپورٹ پر پہنچنے والی بس میں سے سب سے پہلے ابھیشیک چڑھتے ہیں اور اس کے بعد ان کے پیچھے اشوریہ رائے اور پھر ان کی بیٹی آردیہ سوار ہوتی ہیں۔

دوسری جانب جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے وائرل ہیں اور ان افواہوں نے اس وقت اور زور پکڑا تھا جب جولائی کے مہینے میں ہونے والی اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں ابھیشیک اور ایشویہ رائے نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Aishwarya rai (@aishwaryaraibachchan_arb___)

اس کے بعد ابھیشیک بچن کی جانب سے انستاگرام پر ایک ایسی پوسٹ بھی لائیک کی گئی تھی جس میں طلاق کے بارے میں بات کی گئی تھی۔

ابھیشیک کی جانب سے لائیک کی جانے والی پوسٹ میں ’پیار کا ختم ہونا کیوں آسان ہے‘ کے موضوع پر بات کی گئی تھی اور اس پوسٹ میں جوڑوں کے طویل مدت تک شادی شدہ رہنے کے بعد طلاق ہو جانے کی وجوہات کی بھی وضاحت کی گئی تھی۔

ان خبروں کے علاوہ اداکارہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی اب ابھیشیک بچن کے بجائے صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

ایشوریہ ان اداکارؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے انڈیا کی جانب سے سب سے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ 1994 میں ’مس ورلڈ‘ بننے والی 50 سالہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

گذشتہ کچھ عرصے سے بالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِگردش ہیں، تاہم نئی سامنے آنے والی ویڈیو نے بحث کا رخ موڑ دیا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts