اب واٹس ایپ پر جذبات بیان کرنا آسان مگر کیسے؟

image

میٹا کی فوری پیغام رسائی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر تیار کر لیا ہے جو صارفین کے لیے جذبات کے اظہار کو بہت آسان بنا دے گا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر صارفین کے لیے ایک گیفی اسٹیکر سرچ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے بہترین اسٹیکرز فراہم کرے گا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے جذبات کا بالکل صحیح انداز میں اظہار کرنے کے لیے مختلف اسٹیکرز تلاش کر سکتے ہیں۔ صارفین واٹس ایپ پر دستیاب اسٹیکرز میں سے اپنے پسندیدہ اسٹیکرز کو ’موو اسٹیکر ٹو دی ٹاپ‘ کے آپشن کے ذریعے اپنے پسندیدہ اسٹیکرز تک رسائی تیز تر ہو گی۔

اس کے علاوہ صارفین اسکرین کے نیچے واقع نئے شارٹ کٹس پر ٹیپ کر کے تصاویر، ویڈیوز یا گف پر فوراً اپنا ردِعمل بھی دے سکیں گے۔

اگر کسی کے پاس واٹس ایپ پر ابھی تک یہ فیچر دستیاب نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

اگر اس نئی اپ ڈیٹ کے آنے کے بعد بھی کسی کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر یہ فیچر نظر نہیں آتا ہے تو ایپ اسٹور اور ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے واٹس ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.