ہانیہ عامر بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں، نجومی کا دعویٰ

image

ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علم نجوم نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

ایک ٹی وی شو کے دوران تین نجومیوں نے شوبز سٹارز کے متعلق اپنی پیش گوئیاں کیں۔ سینئر اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سے متعلق کہا کہ ان کے لئے آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہو گا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ترقی پائیں گے۔

خلیل الرحمان قمر کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد

اداکار فواد خان سے متعلق ماہرِ نجوم کا کہنا تھا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس اِن کا کیریئر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے خوب شہرت اور کامیابیاں لا رہا ہے۔

ہانیہ عامر سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے ماہر نجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں، آنے والا سال، 2025 اِن کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

ندا یاسر سے متعلق ماہر علم نجوم نے کہا کہ ان کے لئے آنے والا سال اچھا ثابت ہو گا اور 2025 ان کے لیے سرپرائز بھی لا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts