دو دہائی بعد پہلی مرتبہ رونالڈو اور میسی 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ سے باہر

image

دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی 20 سال بعد پہلی مرتبہ فٹبال کا معتبر ایوارڈ بیلن ڈی اور کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔

ارجنٹائن اور انٹر میامی کے فارورڈ 37 سالہ لیونل میسی، جو آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں، جنہوں نے 2023 میں پہلی مرتبہ یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی، مگر 2024 کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔

فٹ بال کی دنیا کے شہنشاہ کہلائے جانے والے 39 سالہ کرسٹیانو بھی 2003 سے اس ایوارڈ کے لیے مسلسل نامزد ہوتے آئے مگر 5 بار کے اس ایوارڈ کے فاتح کا نام بھی 2024 کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

یہی نہیں بلکہ کریم بینزیما اور لوکا موڈرچ کو بھی شارٹ لسٹ کی فئی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ ایوارڈ پہلی بار جیتنے والے کھلاڑی کی ضمانت ہے۔

فیفا مردوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 100 ممالک میں سے ہر ایک کے صحافیوں کی جیوری نے اس ایوارڈ کے لیے ووٹ دیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جوڑی کوبی مینو اور الیجینڈرو گارناچو کو کوپا ٹرافی کے لیے نامزد کیا گیا، جسے سال کے بہترین مردوں کے نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

ایسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینز کو ایک بار پھر یشین ٹرافی کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جو انہوں نے گزشتہ سال جیتا تھا، جسے بہترین گول کیپر سے نوازا جاتا ہے۔

دریں اثنا مانچسٹر سٹی کے ساتھ پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد پیپ گارڈیولا کو سال کے بہترین مینز کوچ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.