ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین سکور کا ریکارڈ برابر

image

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹیم کے کم ترین اسکور کا ریکارڈ برابر ہوگیا، مخالف ٹیم نے ہدف پہلے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

جمعرات کو ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا اور سنگاپور کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر منگولیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 10 رنز کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

منگولیا ٹیم کے 5 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 10 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔سنگاپور کے ہرشا بھردواج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

سنگاپور نے منگولیا کا 11 رنز کا ہدف پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ منگولیا کے یہ 10 رنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اسپین کے خلاف صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.