سندھ پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کب اور کہاں ہوگ؟ فیصلہ ہوگیا

image

سندھ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن قطرمیں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی رضا مندی کے بعد سندھ حکومت نے ایونٹ کے بیرون ملک انعقاد کی اصولی منظوری دے دی ہے، گزشتہ ہفتہ لیگ کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملا تھا۔

وفد لیگ قطر میں منعقد کرانے کا خواہاں تھا جبکہ سندھ حکومت کی تجویز تھی کہ ایونٹ کے مقابلے کراچی اور حیدرآباد میں ہوں، بعد ازاں وفد سے ملاقات میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے صوبائی حکومت کے موقف کو دہرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے لیگ کو قطر میں منعقد کرنے کی اجازت مل گئی ہے، یہ فیصلہ کراچی اور حیدرآباد میں سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔

ایونٹ میں بینظیر آباد لالز، حیدرآباد بہادرز، کراچی غازی، لاڑکانہ چیلنجرز، سکھر پیٹرولائٹس، اور میرپور خاص ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.