وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والوں کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

image

وینس فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں متعدد فاتحین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم جوئی کی مذمت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی ہدایت کار سارہ فریڈلینڈ نے اپنی تقریر میں کہا ہے’ ایک یہودی امریکی فنکارہ کے طور پر مجھے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ایوارڈ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے 336 ویں دن اور قبضے کے 76 ویں سال  وصول کر رہی ہوں۔

یہودی امریکی فنکارہ نے اطالوی فلم پروڈیوسر ڈی لارینٹیس کی بہترین فلم ’فیمیلیئر ٹچ‘  کے لیے بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کیا۔

سارہ فریڈلینڈ نے کہا ’میں سمجھتی ہوں فلم ساز کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے اداروں کے پلیٹ فارمز استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا ’میں فلسطین کے باشندوں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کے  لیے کھڑی ہوں۔

ہالی ووڈ انٹرٹینمنٹ نیوز ڈیڈ لائن کی اطلاع کے مطابق ڈائریکٹر سارہ فریڈلینڈ کے تبصرے پر ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔

سارہ کی تقریر غزہ میں اسرائیل کی 10 ماہ کی فوجی مہم کے دوران سامنے آئی ہے جس میں 16،000 سے زیادہ بچوں سمیت 40,000 سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر فلسطینی فلمساز سکینڈر کوپتی نے اپنی فلم ’ہیپی ہالیڈیز‘ کے لیے بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ وصول کیا۔

غزہ میں جاری نسل کشی سے ہماری انسانیت اور اخلاقیات کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ فوٹو ایکسفلسطینی فلمساز نے سٹیج پر کہا ’ ہم گزشتہ 11 مہینوں سے ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس پر میں انتہائی غمگین ہوں اس کے باوجود میں یہاں انتہائی حوصلے سے موجود ہوں۔  

ہم غزہ میں جاری نسل کشی کے عینی شاہد ہیں، ہماری انسانیت اور اخلاقیات کا امتحان لیا جا رہا ہے۔  

یہ کربناک حقیقت ہمیں ظلم و جبر کے تباہ کن نتائج کی یاد دلاتی ہے جو کہ ہماری فلم کا موضوع  بھی یہی ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts