طاقتورترین کمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز ’زیٹا کلاس‘ سپر کمپیوٹر بنانے کا اعلان

image

جاپان نے آئندہ برس سے ’زِیٹا-کلاس‘ سپر کمپیوٹر بنانے کی شروعات کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ کمپیوٹر آج کے طاقتورترین سپر کمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز ہوگا۔

75 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی مالیت سے بنایا جانے والی یہ سپرچارجڈ مشین جاپان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دوڑ میں برابری کے ساتھ حصہ لینے میں مدد دے گی، اس مشین کے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ یہ 2030 تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گی۔

اس نئی مشین کے متعلق پیش کیے جانے والے منصوبے (جو پہلی بار رواں برس 28 اگست کو جاپان کی وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کیا گیا) میں بتایا گیا کہ یہ سپرکمپیوٹر زیٹا فلاپس اسکیل تک کی رفتار تک پہنچ سکے گا، اس رفتار تک اب تک نہیں پہنچا گیا ہے۔

فلوٹنگ-پوائنٹ آپریشنز پر سیکنڈ (فلاپس) کمپیوٹر کے پرابلمز حل کرنے کی رفتار کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جہاں ایک فلوٹنگ-پوائنٹ آپریشن ایک کیلکیولیشن ہوتا ہے۔ ایک زیٹا فلاپس کی رفتار رکھنے والا سپر کمپیوٹر فی سیکنڈ ایک سیکسٹیلین (1 کے آگے 21 صفر) کیلکیولیشنز کر سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.