بالی وُڈ کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

image

انڈیا سے تعلق رکھنے والے ریٹنگ کے ایک ادارے ہورن انڈیا نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انڈیا کے ان لوگوں کی فہرست شامل ہے جو اربوں روپے کے مالک ہیں۔

ہورن انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایک ہزار 539 افراد شامل ہیں اور اس فہرست میں شامل ہر ایک فرد کی انفرادی دولت انڈین کرنسی میں ایک ہزار کروڑ سے زیادہ ہے۔

جوہی چاولہ اور شاہ رخ خان سمیت بالی وُڈ کی کئی دوسری شخصیات بھی سب سے ذیادہ دولت مند افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

انڈیا کی سب سے امیر اداکارہ کون ہیں؟ہورن انڈیا کی امیر افراد کی فہرست میں سب سے ذیادہ دولت مند اداکارہ جوہی چاولہ ہیں۔

ان کا شمار انڈیا کی ٹاپ ٹین سیلف میڈ خواتین میں ہوتا ہے اور رپورٹ کے مطابق اس وقت جوہی چاولہ کی کُل دولت کا تخمینہ انڈین کرنسی کے مطابق چار ہزار چھ سو کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

جبکہ بالی وُڈ اداکاروں میں جوہی چاولہ شاہ رخ خان کے بعد سب سے ذیادہ دولت رکھنے والی شخصیت ہیں۔

شاہ رخ خان کی کل دولت انڈین کرنسی میں سات ہزار کروڑ سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہی چاولہ کی دولت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز(کے کے آر) کی ملکیت میں ان کے خاوند جے مہیتا اور دوست اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ شراکت داری ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Kolkata Knight Riders (@kkriders)

فوربز کے مطابق کے کے آر کی مالیت 2022 میں 1.1 بلین ڈالر تھی جو کہ انڈین کرنسی میں نو ہزار ایک سو39 کروڑ بنتی ہے۔

زی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جوہی چاولہ اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ ممبئی کی مہنگی ترین جگہوں میں سے ایک ملبر ہلز میں رہتی ہیں۔

جبکہ ان کے پاس آسٹن مارٹن ریپڈ سے لے کر بی ایم ڈبلیو سیریز7 اورجیگ وار ایکس جے جیسی کئی لگژری گاڑیاں ہیں۔

1984 میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جوہی چاولہ  نے اپنی اداکاری کا آغاز 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلطنت‘ سے کیا تھا۔ جوہی چاولہ نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں عامر خان کے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.