بالی وُڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی تصاویر وائرل

image

بالی وڈ کے ایک اور اداکار جوڑے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریانا رائن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ہیرا منڈی کی اداکارہ ادیتی راؤ اور سدھارتھ نے ساؤتھ انڈیا کے مشہور چار سو سالہ پرانے واناپارتھی مندر میں شادی کی۔

شادی کی تصاویر جوڑے نے پیر کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی متعدد پوسٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔

ادیتی راؤ  نے اپنی شادی  پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے سنہرے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی جب کہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کا ساؤتھ انڈیا کا روایتی لباس کرتا اور دھوتی زیب تن کر رکھا تھا۔

    View this post on Instagram           A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

رپورٹ کے مطابق ادیتی راؤ اور سدھارتھ کی شادی ساؤتھ انڈیا کے رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔

   View this post on Instagram           A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

بالی وُڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔  اس سے قبل ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریا نارائن کی یہ دوسری شادی ہے جبکہ اس سے قبل ادیتی رواؤ کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ 2009 میں ہوئی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

اس موقع پر دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ سدھارتھ سوریا نارائن نے پہلی شادی 2003 میں میگھنا نارائن سے کی تھی اور ان کی 2007 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.