واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

image

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے مارچ 2024 میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز نامی فیچر پر کام شروع کیا گیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز فیچر بیٹا ورژن کے صارفین کو دستیاب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت جب آپ اسٹیٹ اپ ڈیٹ کے ذریعے تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں @ بٹن پر کلک کرکے کسی کانٹیکٹ کو مینشن کرسکیں گے۔

جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، اسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں مینشن کیا ہے۔

جن افراد کو مینشن کیا جائے گا وہ اس اسٹیٹس کو اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ ری شیئر کرسکیں گے، جس کا آپشن ریپلائی باکس کے برابر میں نظر آئے گا۔

مگر انسٹا گرام کے برعکس جب آپ کا مینشن کردہ فرد اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا، تو آپ کی شناخت خفیہ رہے گی۔ اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق آپ کے اسٹیٹس میں جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اس وقت بھی دیکھ سکے گا جب آپ اسے پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے دیگر افراد تک پہنچنے سے روکیں گے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.