مصری اداکارہ مونا ذکی کی فلم 'رحلہ 404'  آسکر میں نمائندگی کرے گی

image

مصری فلم سنڈیکیٹ نے اعلان کیا ہے مونا ذکی کی اداکاری والی مصری فلم’ رحلہ 404‘  2025 کے آسکر ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نمائندگی کے لیے منتخب ہوئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق مصری فلم’ رحلہ 404‘   شارٹ لسٹ کئے جانے کے لیے زیرغور ہو گی۔ اگر یہ فیچر فلم منتخب ہو جاتی ہے تو اسے لاس اینجلس میں منقعد ہونے والے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔

فلم میں غدا نامی خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جسے حج پر جانے سے چند دن قبل ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے اسے بڑی رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔

مدد طلب کرنے پر مجبور ہو کر وہ ایسے افراد سے رابطہ کرتی ہے جو اس کے پریشان حال اور داغدار ماضی کے ذمہ دار ہیں جب کہ وہ  اپنے ماضی سے توبہ کر چکی ہے۔

فلم ساز ھانی خلیفہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  کا سکرپٹ محمد رجاء نے  تیار کیا ہے،  اداکارہ مونا ذکی کے علاوہ  اس فلم میں اداکار محمد فراج، محمد ممدوح، شیرین رضا، خالد الصاوی، محمد علاء ، اسماء ابراہیم شامل ہیں۔

’رحلہ 404 ‘ کی سینما گھروں میں نمائش جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔ فوٹو انسٹاگراممصر کے سینماگھروں میں فلم رحلہ 404 کی نمائش  کا آغاز جنوری 2024 کے آخر میں ہوا تھا۔

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا 97 واں ایڈیشن 3 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.