پاکستانی فلم ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ انڈیا میں کب ریلیز ہو رہی ہے؟

image

پاکستانی سنیما کی بڑی اور کامیاب فلموں میں سے ایک ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے ماہ اکتوبر میں انڈیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

لیجنڈ آف مولاجٹ جس میں ماہرہ خان اور فواد خان سمیت دوسرے کئی لیجنڈری اداکاروں نے کام کیا ہے، کو لالی وُڈ کی تاریخ کی ایک کامیاب فلم تصور کیا جاتا ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کے تخلیق کاروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم انڈیا کے سنیما گھروں میں آئندہ ماہ دو اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ کی لیگیسی برقرار رہے گی۔ اپنے اپنے ٹکٹس بُک کروایے کیونکہ دو اکتوبر 2024 سے انڈیا کے تھیٹرز میں فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔‘

تاہم پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں جلد فلم کو نمائش پر لگانے والے سنیما گھروں کی فہرست بھی شیئر کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2022 میں انڈیا میں فلم ریلیز کی جا رہی تھی لیکن پھر اس کی ریلیز روک دی گئی اور تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

انڈیا کی ایک سنیما کمپنی کے ترجمان نے اس وقت ڈان کو بتایا تھا کہ ’ڈسٹری بیوٹر نے انہیں بتایا ہے کہ انڈیا میں فلم کی ریلیز اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے، اور ہمیں کوئی نئی تاریخ نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی اسے روکنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by The Legend of Maula Jatt (@maulajattofficial)

زی سٹوڈیوز کے پاس لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈسٹری بیوشن کے حقوق ہیں اور وہ آئندہ ماہ میں دہلی اور پنجاب میں فلم کی نمائش کرنے جارہے ہیں تاہم اس کی تفصیلات ابھی تک ذی سٹوڈیوز نے جاری نہیں کی ہیں کہ 2022 میں فلم کی ریلیز ملتوی کیے جانے کے پیچھے کیا کچھ وجوہات حائل تھیں۔

دوسری جانب انڈیا میں فلموں کو اجازت نامے جاری کرنے والے ادارے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی جانب سے بھی اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں کہ 2022 میں فلم کی ریلیز کیوں روک دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts