دوسرا عارضی چاند زمین کے گرد موجود ہوگا، ماہر فلکیات کا انوکھا انکشاف

image

ہماری زمین ایک ایسے نئے مہمان کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جو عارضی چاند کی حیثیت سے ہمارے سیارے کے گرد چکر لگائے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 2024 پی ٹی 5 نامی سیارچہ آئندہ چند دنوں میں زمین کا عارضی ساتھی بن جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ سیارچہ زمین کے مدار میں داخل ہو کر عارضی چاند بن سکتا ہے اور ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیارچہ 2024 پی ٹی 5 زمین کے گرد عارضی چاند کے طورپر گردش کرے گا، یہ گردش 29 ستمبر سے 25 نومبر تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ چھوٹا سیارچہ ہے جو نظام شمسی کے خلائی میدان میں گردش کرتا ہے اور یہ سیارچہ ہماری زمین کے گرد چاند کی طرح گردش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے گرد 2 چاند کا سائنسی طور پر ہونا ممکن ہے جبکہ یہ سیارچہ مخصوص مدت کے لیے زمین کے گرد گھومے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 پی ٹی 5 سیارچہ زمین کے قریب ہوگا جس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، سیارچےکو عام آنکھ سے نہیں بلکہ دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.