واٹس ایپ میموری فُل ہونے کی فکر اب چھوڑ دیں، نیا فیچر متعارف

image

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے میموری فُل ہونے کی پریشانی سے جان چھوٹ جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر صارفین واٹس ایپ کی کئی اہم اور کارآمد ہیکس سے اکثر ناواقف ہوتے ہیں مگر اب مذکورہ نئے فیچر سے صارفین یہ جان سکیں گے، کون سی چیٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔

ایسا ہی ایک فچر کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے متعارف کروایا ہے جو میموری فُل ہونے کے سبب پریشان صارفین کے لیے ہیں۔ اس فیچر کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں، درج ذیل میں بتایا جا رہا ہے، تاکہ اسے استعمال کر کے صارفین باآسانی جان سکیں کہ ان کی کونسی چیٹ سب سے زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

سب سے پہلے صارفین واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں پر کلک کریں، پھر سیٹنگز میں جائیں، سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن پر کلک کریں پھر مینج اسٹوریج پر کلک کریں، یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.